Time 01 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

دیپیکا پڈوکون اور رنویر کے ہاں بچے کی پیدائش کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

دیپیکا پڈوکون اور رنویر کے ہاں بچے کی پیدائش کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
اس بات کا انکشاف جوڑے کے انتہائی قریبی ذرائع نے بھارتی نیوز ویب سائٹ نیوز 18 کو کیا ہے__فوٹو: فائل

بالی وڈ کی سپر اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ہونے والے پہلے بچے کی ممکنہ تاریخ پیدائش سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں رنویر اور دیپیکا دونوں ہی کاموں کو چھوڑ کر اپنے آنے والے بچے کے لیے خریداری اور تیاریوں میں مصروف ہیں، دونوں نے اپنے لیے ایک فلیٹ بھی خریدا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  اگر تمام چیزیں منصوبے کے تحت ہوئیں تو دیپیکا اور رنویر کے بچے کی آمد 28 ستمبر کو ہوگی، اس بات کا انکشاف جوڑے کے انتہائی قریبی ذرائع نے بھارتی نیوز ویب سائٹ نیوز 18 کو کیا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دیپیکا اپنے بچے کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں جنم دیں گی۔

اس سے قبل کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا پڈوکون کے بچے کی پیدائش بھارت کے بجائے لندن میں ہوگی لیکن فی الحال حالیہ تفصیلات کے مطابق دونوں کا بچہ ہندوستان میں ہی پیدا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون 2025 کے مارچ تک زچگی کی چھٹیوں پر رہیں گی،  چھٹیاں ختم ہوتے ہی وہ امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور پرابھاس کے ساتھ فلم ‘کالکی’ کے سیکوئل کی عکسبندی کریں گی۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں شادی کی تھی، دونوں نے رواں برس فروری میں بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :