Time 01 ستمبر ، 2024
کھیل

آسٹریلیا بگ بیش لیگ: 69 پاکستانی کھلاڑیوں کی نامزدگیاں، پاکستان سے کونسا واحد کھلاڑی منتخب ہوا؟

آسٹریلیا بگ بیش لیگ: 69 پاکستانی کھلاڑیوں کی نامزدگیاں، پاکستان سے کونسا واحد کھلاڑی منتخب ہوا؟
پاکستان کے کرکٹرز کو ان کی نیشنل ٹیم کے ساتھ مصروفیات اور پھر این او سی کے حوالے سے کلیریٹی نہ ہونے کے باعث زیادہ منتخب نہیں کیا گیا__فوٹو: فائل

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور  ویمن بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ مکمل ہو گئے۔

بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ میں اوورسیز  پلیئرز کے لیے ڈرافٹ مکمل کر لیا گیا جس میں مجموعی طور پر 49 غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا، پاکستان کے 69 مرد اور 11 خواتین کرکٹرز کی ڈرافٹ کے لیے نامزدگی ہوئی تھی۔

تاہم پاکستان کے صرف اسامہ میر ہی منتخب ہو سکے جبکہ پاکستان کی کوئی ویمن کرکٹر منتخب نہ ہو سکی۔

پاکستان کے لیگ اسپنر اسامہ میر کو تیسرے راؤنڈ میں میلبرن اسٹارز نے منتخب کیا، اس سے قبل بھی وہ میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر چکے ہیں، وہ پاکستان کے واحد کرکٹر ہیں جبکہ پاکستان کی کوئی خاتون کرکٹر منتخب نہیں ہوئی۔

انگلینڈ کے عادل رشید کی اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے برطانوی کرکٹر جعفر چوہان کو سڈنی سکسرز نے چنا ہے، ان کے بھی آباؤ اجداد پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔

 بی بی ایل 15 دسمبر سے 27 جنوری تک کھیلی جائے گی، پاکستان کے کرکٹرز کو ان کی نیشنل ٹیم کے ساتھ مصروفیات اور پھر این او سی کے حوالے سے کلیریٹی نہ ہونے کے باعث زیادہ منتخب نہیں کیا گیا۔

منتظمین نے ان اوورسیز کھلاڑیوں کو ترجیح دی ہے جو پورے سیزن کے لیے دستیاب ہیں اور انہیں این او سی کا کوئی ایشو نہیں۔

مزید خبریں :