Time 02 ستمبر ، 2024
کاروبار

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
فوٹو: فائل

ملک میں آج سونے کی 10 گرام قیمت اور فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

 ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 500 روپے برقرار رہی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 25 ہزار 51 روپے برقرار رہی۔

عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 2 ہزار 503  ڈالر فی اونس برقرار ہے۔

مزید خبریں :