پاکستان
16 فروری ، 2013

ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر کوئی دباوٴ نہیں ہے،ڈاکٹرعاصم

 ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر کوئی دباوٴ نہیں ہے،ڈاکٹرعاصم

کراچی…مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر کوئی دباوٴ نہیں ہے، منصوبہ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے ، اور ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔مشیر پیٹرولیم کے مطابق پوری دُنیا میں گیس اس طرح بے دریغ استعمال نہیں کی جاتی جس طرح پاکستان میں سی این جی کے شعبے میں استعمال ہورہی ہے، سی این جی کے مقابلے میں صنعتوں کو گیس فراہمی میں ترجیح دینی چاہیے۔ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ اوگرا کو حکومتی پالیسی کے مطابق کام کرنا چاہیے، ادارے کو اپنی خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔

مزید خبریں :