02 ستمبر ، 2024
برطانیہ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں حالیہ ہنگاموں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔
ٹوری کونسلر کی اہلیہ لوسی کونولی نے عدالت میں نسلی منافرت کو ہوا دینے کے جرم کا اقرار کرلیا۔
41 سالہ لوسی کونولی نے اپنی پوسٹ میں سیاسی پناہ گزینوں کے ہوٹل کو آگ لگانے کا کہا تھا، ملزمہ کو قید کی سزا ہونے کا امکان ہے جس کا فیصلہ 17 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔
خیال رہےکہ 30 جولائی کو ساؤتھ پورٹ میں ٹیلر سوئفٹ تھیمڈ یوگا اور ڈانس ورکشاپ کے دوران چاقو حملے میں 3 بچیاں ہلاک ہوگئی تھیں جس کے بعد ساؤتھ پورٹ سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے، ان ہنگاموں میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا۔
اس ہنگامہ آرائی کے بعد سے اب تک 88 ہزار سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے جبکہ گزشتہ ایک ماہ کےدوران جیل جانے والےقیدیوں کی تعداد 998 رہی۔