02 ستمبر ، 2024
برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 350 میں سے 30 لائسنس معطل کر دیے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اسلحہ برآمدات کے لائسنسز کا جائزہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ فوری طور پر اسرائیل کو اسلحہ برآمدگی کے 30 لائسنس معطل کرے گا۔
معطل شدہ لائسنسز میں لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کے پرزہ جات کی برآمدات کے لائسنسز شامل ہیں۔
ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ یہ معطلی اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کی منسوخی یا اسرائیل پر اسلحے کی پابندی نہیں ہے، اس اقدام سے اسرائیل کی سکیورٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
برطانوی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح طور پر نہیں کہہ سکتے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔