03 ستمبر ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 73 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا، آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 394 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 660 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 997 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازار میں 43 کروڑ شیئرز کے سودے 12.25 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ارب روپے اضافے سے 10 ہزار 430 ارب روپے ہے۔