03 ستمبر ، 2024
بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے پاکستان کے خلاف کامیابی پر بنگلادیشی ٹیم کے کپتان کو مبارک باد دی ہے۔
کپتان نجم الحسین شنٹو سے گفتگو میں محمد یونس نے کہا کہ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، وطن واپسی پر ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی۔
خیال رہے کہ بنگلادیش نے آج راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں تاریخی وائٹ واش کردیا۔
بنگلادیش نے سیریز میں پاکستان کو 2-0 سے وائٹ واش کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ میں دوسری مرتبہ اپنی سرزمین پر حریف کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بنگلادیش نے دونوں میچز باآسانی جیتے، دوسرے ٹیسٹ میں 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
اس سے قبل پنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی بنگلادیش نے قومی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔