Time 04 ستمبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں آج ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان

کراچی میں آج ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان
حیدرآباد، نواب شاہ، سکھر، میرپورخاص، تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں بھی بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے آج  کراچی سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، سکھر، میرپورخاص اور تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ  کراچی میں آج  صرف  ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے جب کہ مضافاتی علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

سردار سرفراز  کے مطابق  آئندہ دنوں میں کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے، ستمبر میں درجہ حرارت میں ایک ڈگری اضافہ ہوتا ہے جب کہ ستمبر کا اوسط درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

دوسری جانب  اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، ملتان، موسیٰ خیل، سبی، نصیر آباد، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،کوہستان، سوات سمیت چاروں صوبوں میں اور کشمیر وگلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

بارشوں سے بلوچستان میں تباہی

ادھر بلوچستان میں 2  ماہ میں ہونے والی بارشوں کے دوران نقصانات کی تفصیل جاری کردی گئی ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) کے مطابق مختلف واقعات میں 39 افراد جاں بحق ہوئے، اس دوران 900 سے زائد مکان مکمل تباہ جب کہ 7 پل اور 47 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں :