Geo News
Geo News

پاکستان
16 فروری ، 2013

پاکستان ترکی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، مخدوم احمد محمود

پاکستان ترکی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، مخدوم احمد محمود

لاہور…گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ ترکی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے اور پاکستان اسکے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ لاہورمیں پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ترکی پاکستان میں انفراسٹرکچر اور تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے ، توانائی ،فوڈ،لائیوسٹاک اور زرعی شعبے میں بھی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔وفد نے گورنر کو بتایا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم ایک ارب ڈالر ہے جس میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :