Time 04 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ہنی سنگھ نے اپنے ہی ہٹ گانے'بلیو ہے پانی' کو احمقانہ گانا قرار دیدیا

ہنی سنگھ نے اپنے ہی ہٹ گانےبلیو ہے پانی کو  احمقانہ گانا قرار دیدیا
یہ بہت جلدی میں لکھا گیا گانا تھا، اس گانے کو میوزک اور ریکارڈنگ سمیت 2 گھنٹے میں تیار کیا گیا تھا/ فائل فوٹو

بالی وڈ کے مشہور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے ہی ہٹ گانے'بلیو ہے پانی' کو احمقانہ گانا قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہنی سنگھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ماضی میں کیے گئے اپنے کام کے حوالے سے گفتگو کی۔

گلوکار نے اپنے ہٹ گانے 'بلیو ہے پانی' کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں نے اپنی زندگی میں سب سے احمقانہ گانا لکھا ہے، یہ کوئی گانا ہے؟ بکواس ہے یہ تو، اس گانے کا کوئی سر پیر نہیں ہے۔

ہنی سنگھ نے انکشاف کیا کہ یہ بہت جلدی میں لکھا گیا گانا تھا، اس گانے کو میوزک اور ریکارڈنگ سمیت 2 گھنٹے میں تیار کیا گیا تھا۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ 'براؤن رنگ' گانا سمجھ میں آتا ہے کیونکہ یہ طریقے سے لکھا گیا گانا ہے اور 'بلیو آئیز' گانا بھی اچھا ہے کیونکہ اس گانے میں تعریف کی جارہی ہے۔

ہنی سنگھ نے  مزیدکہا کہ 'لنگی ڈانس' اور 'پارٹی آل نائیٹ' جیسے گانے بھی اتنے ہی فضول گانے ہیں اور یہ عجیب بات ہے کہ ان گانوں کی تعریف ہوئی، پتا نہیں میں کیا کررہا تھا اور لوگ سر پر بٹھا رہے تھے، آج جب میں ان گانوں کو دیکھتا ہوں تو خود پر ہنستا ہوں اور لوگ ابھی بھی اس گانے پر ناچ رہے ہوتے ہیں، اب بھی ان گانوں سے آمدنی حاصل ہوتی ہے کیونکہ وہ اب بھی چلائے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :