Time 04 ستمبر ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

انسٹا گرام اسٹوریز کے لیے خودکار ڈیلیٹ ہونے والے کمنٹس کا فیچر متعارف

انسٹا گرام اسٹوریز کے لیے خودکار ڈیلیٹ ہونے والے کمنٹس کا فیچر متعارف
کمپنی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا / فوٹو بشکریہ میٹا

انسٹا گرام نے اسٹوریز کے لیے کمنٹس کا نیا فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین انسٹا گرام اسٹوریز میں ایسے کمنٹس کرسکیں گے جو مخصوص وقت کے بعد خود ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔

اس سے قبل بھی انسٹا گرام اسٹوریز میں کمنٹ کرنا ممکن تھا۔

مگر یہ کمنٹ پرائیویٹ میسج بن جاتا تھا اور صرف اسے نظر آتا تھا جس نے اسٹوری پوسٹ کی ہوتی تھی۔

اب انسٹا گرام اسٹوریز میں براہ راست کمنٹس کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے لوگوں کے جذبات دیگر افراد بھی دیکھ سکیں گے۔

مگر ایک اسٹوری پر تمام افراد کمنٹ نہیں کرسکیں گے بلکہ صرف وہ صارفین ایسا کرسکیں گے جو اسٹوری پوسٹ کرنے والے کو فالو کر رہے ہوں گے یا ایسے افراد بھی کمنٹ کرسکیں گے جن کو اسٹوری پوسٹ کرنے والا فالو کر رہا ہوگا۔

انسٹا گرام اسٹوریز کی طرح ان کمنٹس کی زندگی بھی 24 گھنٹے کی ہوگی۔

انسٹا گرام کے ایک ترجمان کے مطابق صارفین کے پاس کسی بھی اسٹوری میں کمنٹس کو ٹرن آن یا آف کرنے کا آپشن ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے بعد کمنٹس آرکائیو میں منتقل ہو جائیں گے یا مکمل طور پر غائب ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں انسٹا گرام کی جانب سے ریلز اور اسٹوریز کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

کچھ عرصے قبل کمپنی کی جانب سے گرڈ پوسٹس اور ریلز کے لیے 3 دن بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہونے والے نوٹس کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

انسٹا گرام کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ پوسٹس پر کچھ لائیکس زیادہ نمایاں نظر آئیں گے یعنی وہ لائیک تیرتے ہوئے دل کی طرح نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :