Time 05 ستمبر ، 2024
کھیل

ویڈیو: بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف تاریخی کامیابی، وطن واپسی پر شاندار استقبال

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے عہدیداران نے ائیرپورٹ پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا جس کی ویڈیو کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی۔

ڈھاکا ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کو پھول پیش کیے گئے اور مٹھائی کھلائی گئی۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے دو صفر سے ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگال ٹائیگرز نے پاکستان کو دس جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں چھ وکٹوں سے ہرایا۔


مزید خبریں :