Time 04 ستمبر ، 2024
کھیل

پاکستان کا وائٹ واش: 'ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ' کا پوائنٹس ٹیبل بدل گیا، کون کس پوزیشن پر؟

پاکستان کا وائٹ واش: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پوائنٹس ٹیبل بدل گیا، کون کس پوزیشن پر؟
بنگلادیش نے پوائنٹس ٹیبل میں انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا__فوٹو: آئی سی سی

بنگلا دیش نے منگل کو پاکستان کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کی جب کہ اس سے قبل انگلینڈ نے اتوار کو سری لنکا کو شکست دی تھی جس کے بعد اب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پوائنٹس ٹیبل ہی بدل گیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش نے میزبان ٹیم کے خلاف یادگار سیریز جیتی، 185 کے ہدف کے تعاقب میں انہوں نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں 190 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کی تھی ۔

لارڈز میں کھیل کے چوتھے دن سری لنکا نے 483 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی نامکمل دوسری اننگز 53 رنز  2 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 292 پر آؤٹ ہوگئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 6 ستمبر سے دی اوول میں شروع ہوگا۔

ان نتائج کی وجہ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔

پاکستان کا وائٹ واش: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پوائنٹس ٹیبل بدل گیا، کون کس پوزیشن پر؟
فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو

بنگلا دیش انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آگیا ہے اور اب بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے پیچھے ہے۔ 

پاکستان ویسٹ انڈیز سے اوپر آٹھویں پوزیشن پر برقرار ہے جب کہ ویسٹ انڈیز آخری پوزیشن پر ہے، اس میں سرِ فہرست بھارت ہے جب کہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا اور تیسرے پر نیوزی لینڈ ہے۔

بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں دونوں میچز ہارنے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 16 پوائنٹس ہیں، اسی لیے ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں کوالیفائی کرنا قومی ٹیم کے لیے تقریباً ناممکن ہوگیا ہے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف بقیہ تینوں میچز میں کامیابی سمیٹنا ہوگی جب کہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کو بھی کلین سوئپ کرنا ہوگا جو کہ کافی مشکل ہے۔

مزید خبریں :