Time 06 ستمبر ، 2024
صحت و سائنس

آنکھوں کے وہ قطرے جو چشمے سے آپ کی جان چھڑا سکتے ہیں

آنکھوں کے وہ قطرے جو چشمے سے آپ کی جان چھڑا سکتے ہیں
بھارتی ڈرگ ایجنسی نے آنکھوں کی بیماری presbyopia کے شکار افراد کی مشکل کو آسان کیا ہے/ فائل فوٹو

اکثر لوگوں کو پڑھنے یا قریب کی کوئی چیز دیکھنے کیلئے چشموں کا استعمال کرنا پڑتا ہے جو ان کے لیے الجھن کا سبب بنتا ہے۔

تاہم اس پریشانی کا حل بھارتی ڈرگ ایجنسی کی جانب سے نکالا گیا ہے جنہوں نے چشموں سے جان چھڑانے کیلئے PresVu نامی آنکھوں کے قطرے متعارف کروائے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ڈرگ ایجنسی نے آنکھوں کی بیماری presbyopia کے شکار افراد کی مشکل کو آسان کیا ہے اور آنکھوں کیلئے ایسے قطرے بنائے ہیں جو ان کی مشکل کو حل کرسکتے ہیں۔

presbyopia کیا ہے؟

Presbyopia کا تعلق بڑھتی عمر کے ساتھ جڑا ہے کیونکہ جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے آنکھ کا لینس آہستہ آہستہ قریبی اشیاء پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کھودیتا ہے جس کیلئے چشمہ لگانا پڑتا ہے۔

Presbyopia زیادہ تر 40 سال کی عمر کے بعد سے شروع ہوتا ہے جس کی وجہ سے ایسے افراد کو چھوٹے پرنٹ کو پڑھنے میں دشواری، پڑھنے کے مواد کو دور رکھنے کی ضرورت اور قریبی کام انجام دیتے وقت آنکھوں میں دباؤ شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق Presbyopia دنیا بھر میں 1.09 بلین سے 1.80 بلین لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان منفرد قطروں کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ آنکھوں کا دھندلا پن دور کردیتے ہیں اور آنکھوں کو بار بار نم ہونے سے بھی بچاتے ہیں۔

اس سے قبل 2022 میں امریکا بھی آنکھوں کیلئے اس قسم کے قطرے بنا چکا ہے جو بڑھتی عمر کے ساتھ بینائی کی دھندلاہٹ کو دور کرتے ہیں۔

مزید خبریں :