Geo News
Geo News

پاکستان
17 فروری ، 2013

دھماکے پر بلوچستان اور سندھ میں سرکاری سطح پر سوگ،کوئٹہ میں آج ہڑتال

دھماکے پر بلوچستان اور سندھ میں سرکاری سطح پر سوگ،کوئٹہ میں آج ہڑتال

کوئٹہ.... دھماکے پر بلوچستان اور سندھ کی حکومتوں کا سرکاری سطح پرسوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے آج کوئٹہ میں ہڑتال کی اپیل کردی ہے۔سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے بم دھماکے کے خلاف ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔کراچی کے گڈز ٹرانسپورٹر نے بھی آج ملک بھر کو تجارتی سامان کی سپلائی معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔سندھ اور بلوچستان میں آج سرکاری سطح پر سوگ منایا جارہا ہے۔ یوم سوگ پر سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔۔کوئٹہ میں گزشتہ روز کے سانحے کے بعد شہر بھر میں سوگ منایا جارہا ہے اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، مجلس وحدت مسلمین اور کوئٹہ یکجہتی کونسل کی اپیل پرشٹر ڈاو¿ن ہڑتال کی جارہی ہے۔کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اورآئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے آج ملک بھر کو تجارتی سامان اور تیل کی سپلائی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب صدر زرداری نے گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کرنے اور ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :