07 ستمبر ، 2024
10 سالہ سارہ شریف قتل کیس کے تینوں ملزمان عرفان شریف ان کی اہلیہ اور فیصل شریف بذریعہ ویڈیو لنک برطانوی عدالت میں پیش ہوئے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سارہ شریف کے مبینہ قتل کے مقدمے کا آغاز 7 اکتوبر کو ہوگا جبکہ مقدمہ 14 اکتوبر کو جیوری کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ برطانوی پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مارک چیپ مین کا کہنا تھا کہ تینوں افراد سارہ کی لاش ملنے سے چند گھنٹے قبل پاکستان روانہ ہوگئے تھے، سارہ سے متعلق اطلاع پاکستان سے اس کے والد نے ایمرجنسی نمبر پر دی۔
مارک چیپ مین کا کہنا تھا کہ سارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جسم پر پرانے زخم کے نشان تھے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پولیس تفتیش کی نوعیت تبدیل ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ 10 سالہ بچی سارہ شریف کی لاش 10 اگست کو برطانیہ کے شہر ووکنگ میں ان کے گھر سے ملی تھی۔
یہ بھی یاد رہے کہ سارہ کے والد عرفان شریف، سوتیلی ماں اور چچا فیصل شریف قتل میں ملوث ہونے سے انکار کرتے رہے ہیں۔