07 ستمبر ، 2024
پاکستانی اداکار فیروز خان کی جانب سے اہلیہ زینب کو انسٹاگرام سے ان فولو کیے جانے کے بعد ایک بار پھر دونوں کے درمیان علیحدگی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
فیروز خان نے پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد رواں برس جون میں ڈاکٹر زینب سے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔
ایک ماہ بعد ہی اداکار فیروز خان نے ڈاکٹر زینب کے ساتھ شیئر کی گئی مختلف تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دی تھیں، تصاویر کے ہٹتے ہی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ ان کی دوسری شادی بھی ختم ہوگئی۔
تاہم اس کے بعد اداکار نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے دوسری اہلیہ کے ہمراہ اپنے نکاح کی تصویر انسٹااسٹوری پر شیئر کی اور آرکائیو ری اسٹور کرتے ہوئے ڈاکٹر زینب کو بہترین تحفہ قرار دیا تھا۔
اب کچھ مہینوں بعد ہی فیروز نے انسٹاگرام سے اہلیہ زینب کو ان فولو کردیا ہے ، سوشل میڈیا سمیت مختلف ویب سائٹ پر دوسری اہلیہ زینب کو ان فولو کیے جانے کے اسکرین شاٹس بھی وائرل ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیروز خان نے اہلیہ کو گزشتہ چند روز کے دوران ہی ان فولو کیا ہے۔
اہلیہ کو ان فولو کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقیدوں کا رخ ایک بار پھر فیروز خان کی جانب مڑگیا ہے تاہم اس حوالے سے اداکار کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہے۔