Time 07 ستمبر ، 2024
کاروبار

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی
عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر کم ہوکر 2497 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر کم ہوکر 2497 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :