07 ستمبر ، 2024
موسم اچھا ہو یا چائے کے ساتھ کچھ چٹ پٹا کھانے کا دل ہو تو سب کے ذہنوں میں پہلا خیال پکوڑوں کا ہی آتا ہے۔
پکوڑوں کی بھی مختلف اقسام ہوتی ہیں جن میں کوئی پیاز والے پکوڑے کھانا پسند کرتا ہے تو کوئی پالک کے اور اب تو چائنیز پکوڑوں کا رواج بھی عام ہوتا جارہا ہے۔
لیکن کیا آپ نے گلاب کے پکوڑے کھائیں ہے؟ یہ سن کر آپ کو بھی عجیب لگ رہا ہوگا، مگر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلاب کے پکوڑے بنائے جا رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک دکاندار نے ڈنڈیوں سمیت گلاب کے پھولوں کو لیا اور اسے بیسن میں لگانے کے بعد تیل میں فرائی کردیا۔
گلاب کے یہ پکوڑے دیکھنے میں خوبصورت لیکن عجیب بھی لگ رہے تھے کیونکہ آج سے پہلے کبھی گلاب کے پکوڑوں کا سنا نہیں تھا، اگر اسے ہری چٹنی کے ساتھ کھایا جائے تو شاید یہ مزہ دوبالا کردے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کا تعلق چین سے معلوم ہوتا ہے اور اس ویڈیو پرصارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔