Time 07 ستمبر ، 2024
پاکستان

لیسکو صارفین کو بلوں میں ریلف ملنا شروع، عظمیٰ بخاری نے بل شیئر کردیا

لیسکو صارفین کو بلوں میں ریلف ملنا شروع، عظمیٰ بخاری نے بل شیئر کردیا
گزشتہ ماہ نواز شریف نے پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا اعلان کیا تھا/ فوٹو سوشل میڈیا

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) صارفین کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں دیا گیا ریلیف  ملنا شروع ہوگیا۔

گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا تھا کہ پنجاب حکومت نے 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ 14 روپے کمی کردی ہے۔

اعلان کے مطابق پنجاب حکومت نے اگست اور ستمبر کے بلوں میں فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں دیے گئے ریلیف کے بعد صوبے کے دیگر شہریوں کی طرح لیسکو کے صارفین کو بھی بجلی بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے اور پرنٹ بل بھی شہریوں کو مل چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ریلیف والا بجلی بل سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس پر انہوں نے لکھا کہ’پنجاب کے لوگوں کے لیے خوشخبری آگئی، مریم نواز نے عوام سے جو وعدہ کیا وہ آج پورا کردیا ہے، الحمدللہ میری وزیراعلیٰ عوام کو ہر ممکنہ حد تک ریلیف دے رہی ہیں‘۔

لیسکو صارفین کو بلوں میں ریلف ملنا شروع، عظمیٰ بخاری نے بل شیئر کردیا
فوٹو سوشل میڈیا


مزید خبریں :