Time 08 ستمبر ، 2024
دنیا

اردن سے مسلح حملہ آور کا مغربی کنارے میں داخل ہوکر حملہ، 3 اسرائیلی ہلاک

اردن سے مسلح حملہ آور کا مغربی کنارے میں داخل ہوکر حملہ، 3 اسرائیلی ہلاک
فورسز کی جوابی فائرنگ میں مسلح شخص بھی ہلاک ہوگیا، اسرائیلی حکام/ فوٹو: غیر ملکی میڈیا

اردن کے ساتھ واقع فلسطینی مغربی کنارےکی سرحد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کی خبر کے مطابق ایک ٹرک سوار حملہ آور مغربی کنارے پر ملنے والی سرحد ایلنبی برج کراسنگ سے داخل ہوا اور فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ 

اسرائیلی حکام نے بھی فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جوابی فائرنگ میں مسلح شخص بھی ہلاک ہوگیا۔ 

دوسری جانب اردنی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کنگ حسین کراسنگ پر فائرنگ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اردن سرحد پر قائم کنگ حسین پل بھی آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔ 


مزید خبریں :