08 ستمبر ، 2024
گوگل کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اسسٹنٹ جیمنائی کو اس کی تمام سروسز کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
اب کمپنی کی جانب سے ایک نئے جیمنائی ٹول کو گوگل کروم کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ لوگوں کی اس تک رسائی آسان ہوجائے۔
دنیا بھر میں گوگل کروم سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ویب براؤزر ہے۔
اس فیچر سے کروم پر جیمنائی تک رسائی ایڈریس بار سے ہی ممکن ہو جائے گی اور کمپنی کو توقع ہے کہ اس سے اے آئی اسسٹنٹ کا استعمال بڑھے گا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔
اس کے لیے کروم براؤزر اوپن کریں اور ایڈریس بار پر @gemini ٹائپ کریں جس کے بعد کوئی بھی سوال لکھ کر پوچھ لیں۔
ایسا کرنے کے بعد کروم آپ کو اسی براؤزر ونڈو میں جیمنائی ہوم پیج پر لے جائے گا۔
گوگل کروم اے آئی اسسٹنٹ کو اپنا حصہ بنانے والا واحد براؤزر نہیں۔
مائیکرو سافٹ ایج نے بھی کو پائلٹ اے آئی اسسٹنٹ کو اپنا حصہ بنایا ہوا ہے۔
اس سے قبل گوگل نے جیمنائی پر مبنی ویژول سرچز کو گوگل لینس کے ذریعے کروم کا حصہ بنایا تھا۔