Time 09 ستمبر ، 2024
کاروبار

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی
عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر 2490 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1100روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزا ر 400 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 943 روپے کم ہوکر 2 لاکھ23ہزار 251 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر 2490 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔


مزید خبریں :