Time 10 ستمبر ، 2024
پاکستان

محکمہ موسمیات کا موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ

محکمہ موسمیات کا موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ
ملک کے مختلف حصوں میں 300 آٹومیٹک ویدراسٹیشنزکی تنصیب بھی کی جائےگی: ڈی جی محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے موسمیاتی پیش گوئیوں کیلئے جدیدریڈارخریدنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات صاحبزادہ خان  کے مطابق 5 فکسڈ ریڈار ملک کے مختلف حصوں میں لگائے جائیں گے جبکہ محکمہ موسمیات 3 پورٹیبل سرویلنس ریڈاربھی خریدے گا۔

ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریڈارخیبرپختونخوا کےشہروں چراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں نصب ہوں گے جب کہ کوئٹہ ،گوادر  اورلاہور میں بھی ریڈارلگایا جائیگا۔ 

صاحبزادہ خان کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں 300 آٹومیٹک ویدراسٹیشنزکی تنصیب بھی کی جائےگی۔

واضح رہے کہ  بادل میں بارش کی مقدار اور سمندری طوفان سے متعلق پیشگی اطلاع فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ریڈار کراچی میں 2019 میں نصب کیاگیا تھا۔

مزید خبریں :