Time 11 ستمبر ، 2024
کھیل

اسپورٹس بورڈ نے مختلف فیڈریشنز کو دیے جانیوالے فنڈز کی تفصیلات جاری کردیں

اسپورٹس بورڈ نے مختلف فیڈریشنز کو دیے جانیوالے فنڈز کی تفصیلات جاری کردیں
پی ایس بی نے مالی سال 2019/20 سے لے کر مالی سال 2023/24 تک کے فنڈز کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی ہیں/ فائل فوٹو

 پاکستان اسپورٹس بورڈ ( پی ایس بی )  نے گزشتہ 5  سال کے دوران مختلف فیڈریشنز اور ایتھلیٹس کو ایک  ارب سے زائد کے فنڈز دیے۔

پی ایس بی نے مالی سال 2019/20 سے لے کر مالی سال 2023/24 تک کے فنڈز کی تفصیلات ویب سائٹ پر  جاری کی ہیں جس کے تحت بورڈ سے جاری فنڈز کا بڑا حصہ گزشتہ 2 سال میں دیا گیا ہے۔

پی ایس بی دستاویز ات کے مطابق مالی سال 2023/24 میں مختلف فیڈریشنز اور کھلاڑیوں میں 50 کروڑ سے زائد، 2022/23 کے دوران  42 کروڑ سے زائد،  2020/21 میں سوا4 کروڑ ،  2021/22 میں فیڈریشنز کو6 کروڑ 95 لاکھ اور 2019/20 میں صرف ڈھائی کروڑ جاری کیے گئے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس بی سے  پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 5 سال میں 10 کروڑ 36 لاکھ، پچھلے مالی سال  پی ایچ ایف کو  5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد اور  ایتھلیٹکس فیڈریشن کو   10 کروڑ سے زائد  دیے گئے،  اسی طرح مالی سال 2023/24 میں والی بال فیڈریشن کو 10 کروڑ کی گرانٹ جاری کی گئی جب کہ گزشتہ 5 سال میں والی بال فیڈریشن کو ساڑھے 11 کروڑ سے زائد فنڈز ملے۔

 پی ایس بی نے ایتھلیٹ فیڈریشن پاکستان کو مالی سال 2023/24 میں 7  کروڑ ، نیٹ بال فیڈریشن کو  5 سال میں 7 کروڑ  اور نیٹ بال فیڈریشن کو  پچھلے 2  سال میں  ساڑھے6کروڑ ، تائی کوانڈو فیڈریشن کو 5 سال میں 6  کروڑ اور ٹینس فیڈریشن کو 4 کروڑ 86 لاکھ روپے کی فنڈنگ دی۔

اسکواش فیڈریشن کو گزشتہ 5 سال کے دوران 5 کروڑ ،  رائفل ایسوسی ایشن کو2 کروڑ 65 لاکھ،باکسنگ فیڈریشن کو3  لاکھ،  پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کو پچھلے5 سال میں 2 کروڑ 47 لاکھ اور  سائیکلنگ فیڈریشن کو پونے4  کروڑ کے لگ بھگ فنڈز ملے۔

مزید خبریں :