Time 11 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

شگفتہ اعجاز نے شادی کی سالگرہ اسپتال میں منائی، ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر  ور اسٹائل اداکارہ شگفتہ اعجاز کی اسپتال میں شوہر اور بیٹیوں کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

سینئر اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر اسپتال میں زیرِ علاج شوہر کے کمرے سے وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں انہیں اپنی شادی کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وی لاگ میں شگفتہ اعجاز اور ان کے شوہر یحییٰ کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بیٹی ایمان اسپتال میں کیک لائیں جو انہوں نے اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ مل کر کاٹا۔

اس کے ساتھ ہی وی لاگ کے اگلے حصے میں سینئر اداکارہ نے نجی اسپتال کی ناکافی سہولتوں پر شکوہ بھی کیا اور مداحوں سے شوہر کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔

شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے یحییٰ کے بارے میں کوئی اچھی خبر نہیں دی، اسپتال سے گھر آنے کے بعد بھی شوہر کی طبیعت ناساز ہے۔

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا ہیں اور نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اداکارہ نے یحییٰ صدیقی سے دوسری شادی کی تھی، یہ ان دونوں کی دوسری شادی ہے اور ان دونوں کے پہلی شادی سے دو دو بچے ہیں۔

مزید خبریں :