Time 11 ستمبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں سڑکوں کی تعمیر اور نکاسی کا نظام ٹھیک کرنا چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں سڑکوں کی تعمیر اور نکاسی کا نظام ٹھیک کرنا چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
اس سال پورے سندھ میں ہونے والی معمول سے زائد بارشوں میں سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں: مراد علی شاہ۔ فوٹو فائل 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے میئر کراچی کے ساتھ ملکر شہر قائد کی سڑکوں کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں اور نکاسی کا نظام ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا اس سال پورے سندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوئی ہیں، بارشوں میں سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں، میئر کراچی نے فنڈز کے اجراء کیلئے خط لکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا میئر کراچی شہر کی سڑکیں تعمیر کروانا چاہتے ہیں، شہر کا نکاسی کا نظام ہر صورت ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا ملک کی داخلی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سب متحد ہوں، ہم اندرونی سازشوں کو اتحاد کے ساتھ ختم کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا پانی کے مسئلے پر کئی بار سندھ اسمبلی نے قراردادیں پاس کیں، کالا باغ ڈیم کے خلاف بھی سندھ اسمبلی کئی قراردادیں پاس کر چکی ہے۔

مزید خبریں :