Time 11 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ملائیکہ اروڑا کے والد نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

ملائیکہ اروڑا کے والد نے  عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
انیل مہتا  کی موت پر ملائیکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان بھی ان کے گھر پہنچ گئے ہیں/فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا 

بالی وڈ ماڈل و اداکارہ ملائیکہ  اروڑا کے والد انیل مہتا نے  عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ انیل مہتا  نے ممبئی کے علاقے باندرا کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی ہے تاہم پولیس کو خودکشی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

بتایا جارہا ہے کہ جس وقت انیل مہتا نے خودکشی کی ملائیکہ اس وقت  والد کے گھر میں موجود نہیں تھیں، دوسری جانب ملائیکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان انیل مہتا کی موت کی خبر سن کر سب سے پہلے ملائیکہ کے گھر پہنچ گئے۔

انیل مہتاکے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائیکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور اہلیہ جوائس پولیکارپ چھوڑے ہیں۔

ملائیکہ اروڑا کے والدین میں علیحدگی اس وقت ہوئی جب وہ 11 سال اور ان کی بہن اداکارہ امریتا راؤ 6 سال کی تھیں، دونوں کی پرورش ان کی ماں جوائس پولی کارپ نے کی۔

مزید خبریں :