11 ستمبر ، 2024
بنگلادیش ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کے بعد مشرفی مرتضیٰ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شیخ مصطفیٰ المضاہد الرحمان نے ناریل صدر پولیس اسٹیشن میں طالب علموں پر حملے کے الزام کا مقدمہ درج کرایا ہے جس میں مشرفی مرتضیٰ سمیت ان کے والد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
بنگلا دیشی میڈیا کا بتانا ہےکہ طالب علموں پر حملے کے الزام میں 90 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جس میں کرکٹر بھی شامل ہیں۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق مقدمے میں نامزد 90 افراد پر حالیہ تحریک کے دوران طالب علموں پر حملوں کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ سابق کپتان شکیب الحسن پر بھی بنگلا دیش میں قتل کے الزام میں مقدمہ درج ہے، کرکٹرپاکستان سے واپس بنگلا دیش نہیں گئے تھے بلکہ براستہ دبئی انگلینڈ چلے گئے تھے۔