Time 11 ستمبر ، 2024
کاروبار

پاکستان اور عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر جا پہنچی

پاکستان اور عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر جا پہنچی
عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر بڑھ کر 2524 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز  بھی   بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد عالمی اور پاکستانی صرافہ میں سونے کا بھاؤ ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ  قیمت میں 2300روپے  کا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے  جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار  روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد 10 گرام سونا 1972 روپے بڑھ کر 2 لاکھ26ہزار 333 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23  ڈالر بڑھ کر 2524 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل  ہی  سونے کی فی تولہ قیمت  1300 بڑھی تھی۔ 

مزید خبریں :