11 ستمبر ، 2024
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مشیر برائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشعال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر گورنرخیبرپختونخوا نے دستخط کر دیے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے مشعال یوسفزئی کو بطور مشیر ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔
گورنر کی منظوری اور دستخط کے بعد سمری صوبائی حکومت کو واپس بجھوا دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئیں تھیں کہ مشعال یوسفزئی کے پارٹی کے مرکزی معاملات میں مداخلت پر اعتراض ہے، پارٹی کے سینیئر رہنما نے "ڈی نوٹیفائی مشعال" کا میسج علی امین گنڈاپور کو بھیجا، سینیئر رہنما نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر میسج وزیر اعلیٰ کو بھیجا۔
ذرائع نے بتایاکہ مشعال یوسفزئی صوبے کو چھوڑ کر مرکز میں زیادہ رہتی تھیں، ان کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو سینیئر قیادت کی جانب سے شکایات ملیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشعال یوسفزئی پر ہر جگہ بشریٰ بی بی کا نام استعمال کرنے کا بھی الزام ہے، ان کی بطور مشیر محکمہ سماجی بہبود کارکردگی بھی غیرتسلی بخش تھی۔