11 ستمبر ، 2024
جیکب آباد میں انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی خاتون نے خود سے زیادتی کی تردید کردی۔
ایک بیان میں خاتون پولیو ورکر کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، ہم قطرے پلا کر واپس آرہے تھے کہ ایک گھر میں آدمی نے سرپرپستول رکھ دی، مجھ سےموبائل اور پیسےمانگےجو میں نے دے دیے۔
خاتون پولیو ورکر کا کہنا تھا کہ میرےدل کی دھڑکن تیز اور طبعیت خراب ہوگئی، ساتھی ورکر مجھے اسپتال لے آیا، جس آدمی نے فون اور پیسے چھینے اسے پہچان سکتی ہوں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ جیکب آباد کے نواحی گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں پولیو کے خاتمے کے قطرے پلانےکے لیے جانے والی ورکر سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ایس ایس پی سمیرنور کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ظہور مری کا کہنا تھاکہ لیڈی پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ کے بعدکی جائےگی۔