Time 12 ستمبر ، 2024
جرائم

کراچی: والدہ نے 2 بیٹیوں کو ٹینک میں پھینکا اور خود بھی کود گئی، تینوں جاں بحق

کراچی میں ایک گھر کے پانی کے ٹینک سے خاتون اور  2 بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لانڈھی میں پیش آیا جہاں گھر میں موجود پانی کے ٹینک سے خاتون اور 2 بچیوں کی لاشیں ملیں۔

پولیس نے بتایا کہ اس حوالے سے خاتون کی تیسری بیٹی نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ والدہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، والدہ نے دونوں بہنوں کو ٹینک میں پھینکا اور پھر انہیں بچانے کے لیے خود بھی ٹینک میں کود گئیں۔

پولیس کے مطابق بیٹی کا بیان قلم بند کرلیا ہے جبکہ واقعے کی حقیقت جاننے کیلئے خاتون کے شوہر سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :