Time 12 ستمبر ، 2024
پاکستان

چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 14 مجرموں کی 6، 6 بار سزائے موت کیخلاف اپیل خارج

چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 14 مجرموں کی 6، 6  بار سزائے موت کیخلاف اپیل خارج
چھوٹو گینگ کا سربراہ غلام رسول چھوٹو —فوٹو: فائل 

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے خصوصی ڈویژن نے راجن پور کے چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 14 مجرموں کی سزائےموت کے خلاف دائر اپیل خارج کر دی۔

جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل خصوصی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے خصوصی ڈویژن نے چھوٹو گینگ کے مرکزی ملزم غلام رسول سمیت 14 ملزمان کو 6 ،6 بار سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے جبکہ کیس میں ملوث 6 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری بھی کر دیا۔ 

یاد رہے کہ تھانہ اچھا بنگلہ میں انسپکٹر پرویز اختر کی مدعیت میں ایس ایچ او اور دیگر پولیس ملازمین کی شہادت اور اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

اے ٹی سی نے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کو 2019 میں سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد سے وہ سینٹرل جیل ملتان میں سزائے موت کاٹ رہا ہے۔

مزید خبریں :