Time 12 ستمبر ، 2024
دنیا

بھارتی ریاست گجرات میں پُراسرار بخار سے 16 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گجرات میں پُراسرار بخار سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 5 سال سے 50 سال تک کے افراد شامل ہیں۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شخص میں بخار کے بعد نمونیا جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں اور چند دنوں میں ہی اعضا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس سے موت واقع ہو جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد دیگر بیماریوں کے ساتھ یہ پُراسرار بخار 7 دیہات میں پھیل چکا ہے جس سے اب تک 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہناہے کہ پُراسرار بخار کی وجوہات اور اس کے پھیلاؤ سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پُراسرار بخار کے کیسز ضلع کچ کے لکھ پت تعلقہ میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں رپورٹ ہوئے۔یہ لکھ پت تعلقہ پاکستان کی سرحد سے ملتا ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستان،بھارت کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :