Time 13 ستمبر ، 2024
پاکستان

کل کا احتجاج مؤخر اور سارا فوکس 21 ستمبر کے جلسے پر ہے: سلمان اکرم

کل کا احتجاج مؤخر اور سارا فوکس 21 ستمبر کے جلسے پر ہے: سلمان اکرم
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اب حالات ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں، حکومت آئینی ترمیم کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہےکہ کل کا احتجاج ہم مؤخر کررہے ہیں اور سارا فوکس 21 ستمبر کے جلسے پر ہے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد سلمان اکر م راجا نے میڈيا سے گفتگو  میں کہا کہ  لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے، عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ موجودہ صورتحال پر غور کرے۔

سلمان اکرم کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اب حالات ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں، حکومت آئینی ترمیم کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

 یہ قوم کے ضمیرکے معاملات ہیں، اگر ایسے آئینی ترمیم کی گئی توکیا عوام قبول کریں گے؟ ہم جد و جہد کریں گے اور ہر سطح پر مزاحمت کریں گے، پاکستان کو بچانا سیاسی جماعتوں کا ہی نہیں ہر شہری کا فرض ہے۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ غیر قانونی عمل کو روک دینا چاہیے، کل کا احتجاج ہم مؤخر کررہے ہیں، سارا فوکس 21 ستمبر کے جلسے پر ہے۔

مزید خبریں :