Time 13 ستمبر ، 2024
دنیا

بھارت: ڈاکٹر کی نرس سے زیادتی کی کوشش، خاتون نے بلیڈ کے وار سے ملزم کو زخمی کردیا

بھارت: ڈاکٹر کی نرس سے زیادتی کی کوشش، خاتون نے بلیڈ کے وار سے ملزم کو زخمی کردیا
نرس مبینہ طور پر اپنا کام کررہی تھی جس دوران ڈاکٹر سنجے کمار اور اس کے 2 ساتھیوں نے شراب کے نشے میں نرس سے زیادتی کی کوشش کی: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارت کے اسپتالوں میں خواتین عملے سے آئے روز زیادتی کے واقعات سامنے آرہے ہیں جس میں ایک اور نرس سے زیادتی کی کوشش کے دوران خاتون نے ڈاکٹر کا نازک عضو کاٹ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز بہار کے ایک نجی اسپتال میں پیش آیا جہاں نرس نے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ڈاکٹر کا تیز دھار آلے سے نازک عضو کاٹا اور فرار ہوگئی۔

مقامی پولیس کے مطابق نرس سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان میں سے ایک شخص  ڈاکٹر تھا جو گنگاپور کے آر بی ایس ہیلتھ کیئر سینٹر میں بطور ایڈمنسٹریٹر بھی کام کرتا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے روز نرس مبینہ طور پر اپنا کام کررہی تھی جس دوران ڈاکٹر سنجے کمار اور اس کے 2 ساتھیوں  نے شراب کے نشے میں نرس سے زیادتی کی کوشش کی،   اسی وقت نر س نے بلیڈ سے ڈاکٹر کے نازک عضو کو کاٹا او رخود کو زیادتی سے بچاکر پولیس کے پاس جا پہنچی۔

پولیس کے مطابق نرس کے بیان کے بعد  پولیس نے اسپتال  سے 3 لوگوں کو گرفتار کرلیا جن میں ڈاکٹر  سنجے کمار کے علاوہ دیگر  دو ملزمان  بھی شامل ہیں جن کی شناخت اودھیش کمار اور سنیل کمار گپتا کےنام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق اسپتال سے ملنے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ حملہ آوروں نے نرس کے ساتھ  زیادتی سے پہلے سی سی ٹی وی کا کنکشن کاٹا اور پھر اسپتال کو اندر سے لاک کرلیا،  تینوں افراد  شراب کے نشے میں دھت تھے  جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :