14 ستمبر ، 2024
لاہور میں سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے باغبانپورہ کی شالیمار ہاؤسنگ اسکیم میں پیش آیا جہاں سوتیلی ماں نے 8 سال کی بچی مسکان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کی اور بچی کے باپ اور سوتیلی ماں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ 8 سال کی مسكان کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، بچی کے والد سفیر احمد نے آمنہ نامی خاتون سے دوسری شادی کی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اہل محلہ کے مطابق سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے بچی کی ہلاکت ہوئی، جس کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔