Geo News
Geo News

کھیل
18 فروری ، 2013

قطراوپن ٹینس:وکٹوریاآزرینکا نے سریناولیمز کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

قطراوپن ٹینس:وکٹوریاآزرینکا نے سریناولیمز کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

دوحہ…وکٹوریا آزارینکا نے عالمی نمبر ون سرینا ولیمز کو شکست دے کر قطر اوپن ٹینس ٹائٹل ایک بار پھرجیت لیا ہے۔دوحہ میں ہونے والے اِس دلچسپ مقابلے میں بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا نے امریکا کی سیرینا ولیمز کو سات، چھ۔دو، چھ اور چھ ، تین سے شکست دی۔پہلے سیٹ میں مقابلہ خاصا سخت رہا، وکٹوریا آزارینکا عالمی نمبر ون کا اعزاز چھیننے پر سیرینا سے بدلہ لینا چاہتی تھیں۔اُنہوں نے شاندار اسٹروک کھیلے مگر 31 سالہ سیرینا ان کا ہر حربہ ناکام بناتی رہیں تاہم یہ سیٹ وکٹوریا ہی کے نام رہا۔دوسرے سیٹ میں 31 سالہ سیرینا ولیمز چھائی رہیں، انھوں نے اپنے تجربے سے وکٹوریا آزارینکا کو آوٴٹ کلاس کرتے ہوئے یہ سیٹ واضح مارجن سے جیت لیا۔تیسرے سیٹ میں وکٹوریا آزارینکا کو پھر جوش آگیا اور انھوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری سیٹ باآسانی چھ، تین سے جیت لیا اور اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔عالمی مقابلوں میں وکٹوریا ازارینکا کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے، انھوں نے گزشتہ ماہ آسٹریلین اوپن ٹائٹل کا بھی کامیابی سے دفاع کیا تھا۔

مزید خبریں :