Geo News
Geo News

پاکستان

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا
وفاقی کابینہ کے ساتھ آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا جس کے بعد اب کابینہ اجلاس 3 بجے ہوگا۔ 

سرکاری حکام کے مطابق حکومت نے وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کرکے 3 بجے کردیا ہے اور اب اجلاس 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔  

اس سے قبل کابینہ اجلاس 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا تھا۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

دوسری جانب آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور قومی اسمبلی اجلاس اب ساڑھے 11 بجے کے بجائے شام 4 بجے ہوگا۔