Time 15 ستمبر ، 2024
دنیا

بھارت: تار چوری کا الزام، نچلی ذات کے لڑکے کو برہنہ کرکے ڈانس کی ویڈیو وائرل کردی گئی

بھارت: تار چوری کا الزام، نچلی ذات کے لڑکے کو برہنہ کرکے ڈانس کی ویڈیو وائرل کردی گئی
چند افراد نے کم عمر لڑکے کو پکڑ کر اسے برہنہ کرکے زبردستی ڈانس کروایا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی/ فائل فوٹو

بھارت میں نچلی ذات والے ایک کم عمر لڑکے کو مبینہ چوری پر برہنہ کرکے زبردستی ڈانس کروایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں پیش آیا، جہاں دلت (نچلی ذات) والے ایک 12 سالہ کم عمر لڑکے کو تقریب سے تار چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند افراد نے کم عمر لڑکے کو پکڑ  کر اسے برہنہ کرکے  زبردستی ڈانس کروایا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کا علم ہوتے ہی کارروائی کی گئی اور کم عمر لڑکے کے گھر پہنچ کر والدین سے شکایت درج کروانے پر زور دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کم عمر لڑکے کے والد نے شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا کامیڈی کی ایک تقریب میں گیا تھا جہاں اس پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے ظلم کیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :