Time 16 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

’وہ گھر بہت خوبصورت تھا‘، یاسر نے عامر لیاقت سے متعلق خواب شو میں بیان کردیا

’وہ گھر بہت خوبصورت تھا‘، یاسر نے عامر لیاقت سے متعلق خواب شو میں بیان کردیا
یاسر حسین حال ہی میں اشنا شاہ کے ایک شو میں شریک ہوئے/فوٹوفائل

پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں مرحوم مذہبی اسکالر اور سیاستدان  عامر لیاقت کو اپنے خواب میں دیکھا ہے۔

یاسر حسین حال ہی میں اشنا شاہ کے ایک شو میں شریک ہوئے جس دوران اشنا نے ان سے سوال کیا کہ حال ہی میں دیکھا گیا کوئی ایسا خواب بتائیں جو آپ کو یاد ہو ؟۔

اس سوال کے جواب میں یاسر نے بتایا کہ میں نے کل ہی عامر لیاقت کو خواب میں دیکھا ہے۔

یاسر حسین نے کہا کہ ’میں نے خواب میں دیکھا کہ عامر لیاقت امریکا میں ایک خوبصورت سے گھر میں قیام پذیر ہیں اس گھر میں وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ رہ رہے ہیں‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ ’اس گھر کے حوالے سے مجھے بس یہی پتا ہے کہ وہ خوبصورت تھا یہ نہیں پتا کہ وہ امریکا کے کس جگہ پر رہائش پذیر تھے جب کہ عامر لیاقت نے خواب میں قمیض شلوار پہنی ہوئی تھی‘۔ 

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین جون 2022 میں 49  سال کی عمرمیں انتقال کرگئے، انہوں نے 3 شادیاں کیں جن میں ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال، سیدہ طوبیٰ انور اور دانیہ ملک شامل ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے سوگواران میں دو بچے دعا عامر اور احمد عامر چھوڑے ہیں۔

مزید خبریں :