Time 17 ستمبر ، 2024
پاکستان

وسیع تر اتفاق رائے کے بغیر آئینی ترامیم پیش نہیں کریں گے: بیرسٹر عقیل

وسیع تر اتفاق رائے کے بغیر آئینی ترامیم پیش نہیں کریں گے: بیرسٹر عقیل
فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کیلئے ہمارے نمبرز پورے تھے مگر ہم وسیع تر مشاورت چاہتے تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ نکات پر تحفظات سامنے آئے جس کے بعد معاملہ آگے نہیں بڑھ سکا۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ آئینی عدالتیں پوری دنیا میں ہوتی ہیں،قانونی برادری کا بھی طویل عرصے سے یہی مطالبہ ہے اور تحریک انصاف بھی اس پر راضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک وسیع تر اتفاق رائے نہیں ہوگا ہم آئینی ترامیم پیش نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ ہم موجودہ الیکشن کمیشن کو ہی توسیع دینا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھ اکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو آئینی عدالت کا سربراہ لگانے کا تاثر بھی غلط ہے البتہ ممکنہ ناموں میں سے ایک نام اُن کا بھی ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :