Time 17 ستمبر ، 2024
جرائم

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان خیبرپختونخوا سے گرفتار

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان خیبرپختونخوا سے گرفتار
فوٹو: فائل

لاہور پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے ملزمان شوٹر اظہر اور الیاس کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کرلیا۔

رواں ماہ کے آغاز میں لاہور میں امیر بالاج ٹیپو قتل کے نامزد ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے کینال روڈ پر قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا واقعہ کینال روڈ پر ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیٹی کو اسکول سے لینے گلبرگ جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، حملے میں جاوید بٹ کی اہلیہ زخمی ہوئیں، ان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی تھی۔

7 ماہ قبل امیر بالاج ایک شادی کی تقریب میں مارے گئے تھے۔ خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور گوگی بٹ اس مقدمے میں نامزد ہیں، اس مقدمے کا مرکزی ملزم احسن شاہ گزشتہ دنوں ایک پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔

مزید خبریں :