Time 17 ستمبر ، 2024
جرائم

طیفی کے بہنوئی جاوید بٹ کو کس کے کہنے پر اور کتنی رقم کے عوض قتل کیا گیا؟ ملزمان کے انکشافات

طیفی کے بہنوئی جاوید بٹ کو کس کے کہنے پر اور کتنی رقم کے عوض قتل کیا گیا؟ ملزمان کے انکشافات
شوٹرز کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، امیر معصب جاوید بٹ کے قتل سے 6 روز قبل بیرون ملک چلا گیا تھا: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے انکشافات سامنے آگئے۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ جاوید بٹ کو ٹیپوٹرکاں والےکے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر قتل کیا اور 5 لاکھ نقد اور دوگھروں کے عوض قتل کا سودا ہوا۔

عمران کشور نے مزید بتایا کہ شوٹر اظہر اور الیاس امیر معصب سے رابطے میں تھے، شوٹرز کی امیر معصب سے ملاقات عارف نے کروائی، پتوکی کا رہائشی عارف گرفتار نہیں ہو سکا اور وہ امیر معصب کا سابق ملازم ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق شوٹرز کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، امیر معصب جاوید بٹ کے قتل سے 6 روز قبل بیرون ملک چلا گیا تھا، دونوں شوٹرز قتل سے پہلے اوربعد میں امیرمعصب سےرابطے میں رہے۔

مزید خبریں :