Time 17 ستمبر ، 2024
پاکستان

علی امین گنڈا پور کا 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان

علی امین گنڈا پور کا 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان
جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کے قافلوں کی قیادت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کریں گے: ذرائع ۔—فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس 19 ستمبر کو پشاور میں ہوگا، اجلاس میں لاہور جلسے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جلسے کیلئے روانگی اور مقام کا پلان ترتیب دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کے قافلوں کی قیادت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کریں گے۔

اس سے قبل پشاور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں آئینی ترامیم پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے۔


مزید خبریں :