پاکستان
18 فروری ، 2013

این آئی سی ایل کیس، ملزم خالد انور کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟چیف جسٹس

این آئی سی ایل کیس، ملزم خالد انور کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے استفسار کیا ہے کہ تین سال ہوگئے، این آئی سی ایل کیس کے ملزم خالد انور کو گرفتارکیوں نہیں کیاگیا؟ ان کی امریکاسے واپسی کیلئے کیااقدامات کیے گئے؟ایف آئی اے کے وکیل منیر پراچہ کا کہنا ہے کہ اُن کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے کے وکیل منیر پراچہ نے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں این آئی سی ایل کو فروخت کی گئی زمین کے اصل مالکان خواجہ اکبر بٹ اور خالد انور نہیں بلکہ ظفر سلیم اور احسن اقبال تھے۔ایاز خان نیازی سمیت تیرہ ملزمان نامزد ہیں، جو ضمانت قبل از گرفتاری پر ہیں۔ خالد انور مقدمہ سے قبل امریکہ چلے گئے تھے ، ان کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ اس پر جسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا تھا کہ ریڈ وارنٹ والی اسٹوری غلط لگتی ہے، چیک کرا لیں،کیا ایف آئی اے کی ملزم سے رشتہ داری ہے ، جو کارروائی نہیں کی گئی، مزید سماعت کل کی جائے گی۔

مزید خبریں :