Time 17 ستمبر ، 2024
پاکستان

26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیا میں زیرگردش ڈرافٹ اصلی نہیں، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیامیں زیرگردش ڈرافٹ اصلی نہیں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیامیں زیرگردش ڈرافٹ اصلی نہیں،ہم آئینی عدالت کے قیام سے متعلق اپنی پارٹی کا ڈرافت تیارکر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرافٹ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ شیئر کریں گے،مولانا بھی اپنا ڈرافٹ تیار کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پیپلزپارٹی اور جےیوآئی مشترکہ ڈرافٹ پر اتفاق کرلیں۔

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ اٹھارہویں ترمیم میں جوڈیشل اپائنٹمنٹ کا جو طریقہ رکھا تھا اسے بحال کیا جائے، اسے حاصل کرنے کےلیے شاید حکومت کا کوئی پوائنٹ ماننا پڑے گا۔


مزید خبریں :