18 ستمبر ، 2024
جعفرآباد میں نجی اسکول کے طلبا کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں پرنسپل سمیت دو افراد کو گرفتار کر کے ہاسٹل اور اسکول کو سیل کردیا گیا۔
ایس ایس پی جعفرآباد نے جیو نیوز کوبتایا کہ آج ایک بچے کے والد نے بچے کے ہمراہ تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں رپورٹ درج کروائی کہ اسکول کے ہاسٹل میں بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتاہے، بعد میں مزید دو بچوں کے اقارب نے بھی تھانے آکر رپورٹ کروائی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران اسکول کا پرنسپل، اس کا بھائی اور وارڈن جنسی زیادتی میں ملوث پائے گئے ہیں، جبکہ چار بچوں کی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کی بھی تصد یق ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دو ملزمان پرنسپل اور وارڈن کو گرفتارکرلیا اور پرنسپل کے بھائی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ہاسٹل اور اسکول کو سیل کردیا گیا ہے۔